بنگلا دیش پریمیئر لیگ کےاٹھائیسویں میچ میں رنگپور رائیڈرزنے حریف ٹیم چٹا گانگ وائی کنگ کوتین وکٹوں سے ہرادیا۔
چٹا گانگ وائی کنگ کی ٹیم نےمقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے رنگ پور کی ٹیم نے 20 ویں اوور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کیا،،چٹا گانگ میں کھیلے جانے والے میچ میں رنگپور رائیڈرز نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، چٹاگانگ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے چٹاگانگ کے بیٹسمین استیان وین زائل نے 68 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے ،،رنگپور نے اس دلچسپ میچ کی آخری گیند پر 176رنز کا ہدف حاصل کرکے فتح سمیٹ لی ،، بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے اس دلچسپ میچ کا فیصلہ اننگ کی آخری گیند پر ہوا ،،آخری گیند پر رنگپور کو جیت کیلئے3رنز درکار تھےتو تھسارا پریرا نے آخری گیند پو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوادی۔