اسلام میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ہیں،
اسلام آباد میں دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد حالات بدستور کشیدہ،فیض آباد انٹر چینج کے مقام پر دھرنا مظاہرین کا قبضہ برقرار،مظاہرین اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری،،پتھراؤ اور شیلنگ کے باعث فیض آباد اور گردونواح کے علاقے میدان جنگ کا منظر پیش کر رہے ہیں،مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا،اور آگ لگا دی،مشتعل افراد نے ایک گاڑی اور چار موٹر سائیکلوں کو بھی نذر آتش کردیا،مظاہرین کی بڑی تعداد کے سامنے انتظامیہ اور پولیس کے دستے پست ہو گئے۔ اسلام آباد آپریشن کے بعد اب تک پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،جبکہ درجنوں زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔ راول ڈیم چوک، آئی ایٹ، آئی جے پرنسپل روڈ، سوہان، کوری روڈ اور زیرو پوائنٹ کی جانب سے ایک ساتھ آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مظاہرین آئی ایٹ فور سیکٹر کی گلیوں میں بھی پھیل گئے،، پولیس نے ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں، مظاہرین نے املاک کو شدید نقصان پہنچایا، پولیس سٹیشنز ، درجنوں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، رکشے اور دیگر املاک کو نذر آتش کردیا، پولیس کی جانب سے مظاہرین کی گرفتاریوں کا عمل بھی جاری رہا،وفاقی پولیس فیض آباد انٹرچینج کا کنٹرول حاصل کئے بغیر پیچھے ہٹ چکی ہے،دھرنے اور احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری محصور ہو کر رہ گئے،ڈنڈا بردار مظاہرین سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔