ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے،
ایران شام کے حق میں کھل کر سامنے آ گیا ،، شامی ہم منصب بشار الاسد سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف اور ملک کی تعمیر نو میں ایران شام کے ساتھ ہے،ان کا کہناتھاکہ روس میں ہونے والا اجلاس شام کے مستقبل کیلئے درست وقت پر درست اقدام تھا، حسن روحانی نے کہا کہ شام کی تعمیر نو میں ایران عملی کردار ادا کرنے کو تیار ہے،شامی حکومت ملک کے حالات بہتر کرنے میں اقدامات کر رہی ہے ،گزشتہ ہفتے روسی شہر سوچی کے اجلاس میں ترک، ایران اور روسی صدور کی ملاقات میں شام کے مسئلے پر بات کی گئی تھی،اور ایک عوامی کانگریس بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔