مصر کی تاریخ کے بدتدین دہشت گرد حملےمیں جاں بحق افراد کی تعداد تین سو پانچ ہوگئی،
مصر کے پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے،کہ جمعہ کو شمالی سینا کے علاقے الروضہ کی مسجد میں بم اور فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد تین سو پانچ ہوگئی ہے،،جب کہ ایک سو اٹھائیس زخمی ہیں،اعلامیے میں کہاگیا ہے،کہ دہشت گردوں کی تعداد پچیس سے تیس تھی،جنہوں نے فوج کی طرح کی وردی پہن رکھی تھی ،،دوسری طرف عینی شاہدین کاکہناہے،کہ دہشت گردوں نے پہلے دھماکا کیا،،اور پھر نمازیوں پر فائر کھول دیا،دہشت گردوں نے فرار ہونے سے پہلے کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی تھی،یاد رہے،مصر کے شمالی علاقے سینا میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے اور فائرنگ سے دو سے زائد افراد موقع پر ہی جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے،