نیپال کے تاریخ ساز پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہوگی،

نیپال میں بادشاہت کی جگہ پارلیمانی نظام رائج کردیا گیا ہے،س کے لیے پہلی بار ووٹنگ آج ہورہی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق نیپال میں دو ہزار پندرہ میں نئے دستور کی منظوری دی گئی تھی،جس میں ملک کو وفاقی جمہوریہ قرار دیا گیا تھا،آئین کی منظوری کے بعد دو مرحلوں میں مکمل کیا جانے والا یہ پہلا انتخاب ہے،جس کے تحت نو تشکیل شدہ ریاستوں کے لیے نئی پارلیمان اور قانون ساز اداروں کے ارکان منتخب کیے جائیں گے،نیپال میں نئی قانون سازی میں سیاسی جماعتوں کو آٹھ سال کا عرصہ لگا تھا،