منفرد نظر آنے کیلئے ساری محنت داڑھی اور مونچھوں پر صرف کردی ۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں داڑھی مونچھوں کی سالانہ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا،، جس میں عجیب و غریب انداز اور منفرد داڑھی مونچھوں کےپچاس سےزائد شرکاء نے چمپئن شپ میں حصہ لیا۔ مختلف کیٹیگریزپر مشتمل اس چمپئن شپ میں انوکھی،قدرتی اور فری اسٹائل مونچھوں کے مقابلے میں شرکاء نے سنواری ہوئی مختلف انداز سے آراستہ اور بلو ڈرائی کی ہوئی داڑھی مونچھوں کی نمائش کی جنہیں کئی ججوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے نمبر ز دیے گئے،،مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے شرکاء کو منتظمین کی جانب سے انعامات اور سرٹیفیکیٹس پیش کیے گئے جبکہ ایونٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔