حکومت نے دھرنے کے خلاف آپریشن یا مذاکرات کی ذمہ داری ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل اظہرنوید پرڈال دی
وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید کودھرنے سے متعلق اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ڈٰی جی رینجرز کودھرنے والوں سے نمٹنے کے لیے تمام تراختیارات بھی سونپ دیے گئے ،،دھرنا مظاہرین سے مذاکرات یا آپریشن کی ذمہ داریاں بھی ڈی جی رینجرز پنجاب کے حوالے کی گئی ہے،،وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی جی رینجرزکو مکمل اختیاردیا گیا ہے،،،ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دھرنے سے نمٹنے کے تمام اختیارات رینجرز کے حوالے کیے جائیں جس کے بعد حکومت نے اب یہ ذمہ داری ڈی جی رینجرزپنجاب کے سپرد کردی ہے