چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم، وزیرداخلہ اور وزی قانون سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیروں نےملک کو سنگین بحران میں دھکیل دیا، وزیر قانون کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی دے دینا چاہئیے تھا،وقت آگیا ہے کٹھ پتلی وزیراعظم اور وزرا گھرجائیں اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر قانون زاہد حامد موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر عہدے چھوڑ دیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپریشن کے نام پر چنگاری نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے لیا،، موجودہ حالات کی ذمہ داری وزیر داخلہ اور وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے،جن کی وجہ سے بے گناہوں کی جانیں گئیں اور ملک کا امن خطرے میں پڑا،انہوں نے کہا حکومت نے راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ جاری کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا،اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا مطالبہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے، عمران خان نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کر کے حکومت نے غلطی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی، موجودہ حکومت کسی بھی قیمت پرشریفوں کی کرپشن بچانے پر پوری قوت صرف کیے ہوئے ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے،عمران خان نے ایک بار پھر قبل از وقت انتخاب کرانے کا بھی مطالبہ کیا