حکومت نے ملک بھرمیں سوشل میڈیا سروس بحال کرنے کا حکم دے دیا
ترجمان پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک بھرمیں سوشل میڈیا کو کھولنے کا حکم دیا گیا ہے جس کے بعد پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ کھولنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق عوام یوٹیوب،فیس بک اورٹویٹراکاؤنٹ کو استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھرمیں احتجاج کے باعث سوشل میڈیا کوبند کرنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ پاکستانی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا