سدھو کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے
بھارت کے سابق کرکٹر اور مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر سدھو نے کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کیتقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہےنوجوت سنگھ سدھو نے شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان آنے کے لیے بھارتی وزارت خارجہ سے اجازت کے لیے خط لکھا ہے۔ کرتارپور کوریڈور پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی بہتری کے حوالے سے ایک امید ہے۔ سکھ قوم جو دربار صاحب پر اپنا ماتھا ٹیکنا چاہتی ہے اس کے لیے بھی کرتارپور کوریڈور ایک آس ہے جو پوری ہونے جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کل 26 نومبر کو بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن (ر) امریندر سنگھ ڈیرہ بابا نانک میںکرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپورکوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔