نو از شریف نے پہلے ذرائع آمدن بتائے اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں : اعتزاز احسن
پیپلزپا رٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نو از شریف نے پہلے ذرائع آمدن بتائے اب راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، ان کے بیانا ت کے بعد بچنا مشکل ہے، لگتا ہے العزیز یہ کیس میں نواز شریف کو جیل ہو جا ئیگی، تبدیلی لانا موجودہ حکومت کے بس کے بات نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ میں کسی کے جیل جا نے پر خوش نہیں تاہم لگتا ہے العزیز یہ کیس میں نواز شریف کو جیل ہو جا ئیگی، نواز شریف نے اسمبلی فلور پر اقبالی بیان دیا تھا اور عدالت میں کہا انہیں آرٹیکل 66 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے اسمبلی فلو ر پر جھو ٹ بولا تھا تو عدالت میں بھی اپنے جھو ٹ پر قائم رہیں۔