انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعت کا حجم 3 ارب ڈالر، آئی ٹی خدمات سے 2.5 ارب ڈالر کمائے جا رہے ہیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی ملکی صنعت کا حجم3 ارب ڈالر ہے جس میں سے آئی ٹی کے شعبہ کی خدمات سے 2.5 ارب ڈالر کمائے جارہے ہیں ۔ آئی ٹی کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ شعبہ کی بین الاقوامی برآمدات ایک ارب ڈالر ہیں جبکہ 1.5 ارب ڈالر کی خدمات و مصنوعات اندرون ملک فروخت کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ”نالج اکانومی اتھارٹی“ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس سے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کے وسیع مواقع دستیاب ہیں اور شعبہ کی سرپرستی اور اس حوالے سے مربوط حکمت عملی سے آئی ٹی کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔