ملائیشیا کی فضائیہ کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے ائر چیف مارشل کے درمیان ملاقات ,دفاع اور دوسرے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ سے اتفاق
اسلام آباد میں ملائیشیا کی فضائیہ کے سربراہ جنرل تان سری دیتو سری Hj آفذی بن Buang اور پاک فضائیہ کے ائر چیف مارشل مجاہد انور خان کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے معزز مہمان کو حالیہ برسوں میں پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستان اورملائیشیا نے دفاع اور دوسرے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ سے اتفاق کیا ہے۔ ملائیشیا کی فضائیہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔