ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ٹیلی ویژن کی 54 ویں سالگرہ پر مبارکباد
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 54 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دی، اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ خبر کو ذمہ داری کے ساتھ دینے میں پی ٹی وی کا کلیدی کردار ہے پی ٹی وی نے پاکستان اور پاکستان سے باہر لینے والے لوگوں کو معیاری تفریح فراہم کی ۔انہوں نے پی ٹی وی کی ترقی اور پیشہ وارانہ مہارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے 26 نومبر 1964کو لاہور سے اپنی نشریات کا آغازکیا اور اسے پاکستان کے پہلے ٹیلی ویژن کا اعزاز حاصل ہوا ، اس منصوبے کا آغاز جاپان کے تعاون سے 1961 میں ہوا تھا، لاہور کے بعد اسلام آباد ، کراچی ، پشاور،کوئٹہ اور ملتان میں بھی ٹی وی سنٹرقائم کئے گئے ، 1975سے پی ٹی وی نے رنگین نشریات کا آغاز کیا، 1977-78 میں پی ٹی وی کے ذریعے پاکستان نے پہلی مرتبہ کرکٹ میچ براہ راست دکھائے ، 1980کے عشرے میں پی ٹی وی کا دائرہ کار پاکستان کے 90 فیصد علاقوں میں پھیل گیا، پی ٹی وی نے ڈرامے، موسیقی، مزاحیہ پروگراموں، بچوں کے پروگرامز ،کوئز پروگرامز ، مشاعروں اور مذہبی پروگراموں سمیت کئی یادگار پروگرام ٹیلی کاسٹ کئے جن میں خداکی بستی، ان کہی ، تنہائیاں ،کسوٹی ، نیلام گھر ،کوئز پروگرامز، آنگن ٹیڑا ،ففٹی ففٹی ، اندھیرا اجالا، سونا چاندی ، الف نون ، وارث ، انکل عرفی ،کلیاں قابل ذکر ہیں ، یہ تفریح کے علاوہ پاکستان میں معلومات کی فراہمی اور اطلاعات کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ، یہ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں سٹیلائٹ کے ذریعے بھی دیکھاجا رہا ۔
Heartiest felicitations to PTV on its 54th Anniversary. Our state television network has come up a long way in bringing news with responsibility and quality family entertainment for people of Pakistan & abroad. Wish you good luck for further progress and professional expertise. pic.twitter.com/8w4G1Qe6bL
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 26, 2018