وزیر اعظم کاآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کیلئے شمالی وزیرستان کا دورہ
وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان دوبارہ پرائی جنگ نہیں لڑے گا، پاکستان پر مسلط جنگ سے وسیع نقصان ہوا ہے ،ہماری افواج اور انٹیلی جنس نے بہادری سے یہ جنگ لڑی، قبائلی عوام نے اسجنگ میں جوانمردی سے حالات کا سامنا کیا ہے۔اس امر کا اظہار انھوں نے دورہ میران شاہ کے موقع پر کیا ہے ۔ یہاں سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشن پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کو شمالی وزیرستان میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں اور عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ میران شاہ میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہپاکستان پر مسلط جنگ سے وسیع نقصان ہوا ہے۔ ہماری افواج اور انٹیلی جنس نے بہادری سے یہ جنگلڑی۔ قبائلی عوام نے اس جنگ میں جوانمردی سے حالات کا سامنا کیا ہے مگر ہم اب پرائی جنگ نہیں لڑیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دیر پا امن کے لیے افغانستان میں امن چاہیے اس لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امن عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم اور آرمی چیف کی میران شاہ آمد، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، انہیں استحکام کے لیے جاری آپریشنز، سماجی و معاشی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔