ہالی وڈ فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 کا ٹریلر جاری
ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 کاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔2016 میں ریلیز ہونےوالی فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس کے اس سیکوئل کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی پر ہے ۔ پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالیوڈاداکار کیون ہارٹ ، البرٹ بروکس ، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 7جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔