بھارتی حکومت نے اپنا طرز عمل تبدیل نہ کیاتو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال مزید بگڑ جائے گی:یشونت سنہا
بھارت کے سابق وزیرخزانہ یشونت سنہانے کہاہے کہ اگربھارتی حکومت نے اپنا طرز عمل تبدیل نہ کیاتو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔ سرینگرمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کے بھارتی فیصلے سے ایک بہت بڑانفسیاتی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔یشونت سنہانے بھارتی حکومت پرالزام عائد کیاکہ اس کے جارحانہ طرز عمل سے کشمیر ویلی میں امن وامان کی فضا انتہائی مخدوش ہوگئی ہے اورعلاقے میں لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیںہے۔ادھرمقبوضہ کشمیرکے علاقوں کشمیرویلی اورجموں میں صورتحال بدستورکشیدہ ہے جہاں آج مسلسل فوجی محاصرے کاایک سوچودھواں روز ہے۔