چین پاکستانی عوام کے مفادات کواولین ترجیح دیتاہے:ترجمان چینی وزارت خارجہ
چین نے پاکستان کے ساتھ باہمی فائدے اوراشتراک عمل پرمبنی مشاورت اورتعاون کے اصولوں پرعملدرآمدجاری رکھنے کے اپنے عزم کااعادہ کیاہے۔بیجنگ میں معمول کی ایک پریس پریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان Geng Shuang نے کہاکہ چین پاکستانی عوام کے مفادات کواولین ترجیح دیتاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے کئی منصوبوں میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے جس سے سی پیک کے کم ازکم بائیس منصوبوں کے ثمرات حاصل ہوناشروع ہوگئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عملدرآمد سے نقل وحمل کے بنیادی ڈھانچے اور بجلی کی فراہمی کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور پاکستانی عوام کے لئے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے ہیں