پاکستان کو آلودگی سے پاک کرنا وزیراعظم کا وژن ہے:زرتاج گل
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک میں ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر گہری تشویش ہے اور پاکستان کو صاف وسرسبز بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آلودگی سے پاک کرنا وزیراعظم کا وژن ہے اور اس حوالے سے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ شجرکاری مہم سے آلودگی کم ہو گی اور ملک میں ماحولیاتی صورتحال میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں آلودگی سے پاک اور محفوظ ملک بنانے میں نوجوانوں کا کردارنہایت اہمیت کاحامل ہے۔