وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدار وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ،عامر منظور کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تقرری اور پاکستان آڑدیننس فیکٹری کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کو جیل ریفارمز پر بریفنگ دی جائے گی،جبکہ 65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی رہائی کی منظوری بھی دے گی۔ علاوہ ازیں خیبرپختونخواہ میں انضمام کے بعد فاٹا اور پاٹا کےعوام کو ریلیف اور بحالی کا جائزہ بھی لیا جائے گا،ہیلتھ کئیر ریگولیشن ایکٹ کےتحت ہیلتھ کئیر اتھارٹی کےبورڈ ممبران کی نامزدگیاں بھی کی جائیں گی۔