پاکستان کا سمال میڈیم سیکٹر معاشی میدان میں اہمیت کا حامل ہے:حماد اظہر
وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماداظہرکا کہنا ہے کہ پاکستان کاسمال میڈیم سیکٹرمعاشی میدان میں اہمیت کا حامل ہے، گزشتہ حکومتوں نےسمال میڈیم سیکٹرکی جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورحماد اظہر نے پاکستان انویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سمال میڈیم سیکٹر معاشی میدان میں اہمیت کا حامل ہے،سمال میڈیم انٹر پرائزز سیکٹر کا جی ڈی پی میں 30فیصد حصہ ہے،گزشتہ حکومتوں نے سمال میڈیم سیکٹر کی جانب کوئی توجہ نہیں دی،سمال میڈیم سیکٹر پرائیویٹ سیکٹر کے مجموعی قرضے کا سات فیصد وصول کرتا ہے،حکومت کا سمال میڈیم سیکٹر کا قرض 7فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان سکیم کے تحت آسان قرض فراہم کیے جا رہے ہیں،سمیڈا کیلئے بنائی گئی نئی پالیسی سمال میڈیم سیکٹر کے فروغ کیلئے ہے، پاکستان نے ورلڈ بنک کی'ایز آف ڈوئنگ بزنس' رینکنگ میں 28 درجے ترقی کی ہے ۔آئندہ سال پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی،ٹیکس فائلرز کی تعداد میں سات لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سی پیک کے تحت توانائی، انفراسٹکچر کے منصوبے جاری ہیں،پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے فنانشنل سپورٹ حاصل ہے،8لاکھ 60 ہزار نوکریاں سمال میڈیم انٹرپرائزز سیکٹر کے تحت فراہم کی گئیں۔