اسٹاک مارکیٹ میں دورے روز بھی مثبت رجحان۔100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزبھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔پہلے گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 70 پوائنٹس بڑھ گئی۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 286 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 212 پوائنٹس پر ہواتھا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 167,023,920 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,237,931,540 بنتی ہے۔