وائٹ ہاﺅس میں 18فٹ لمباکرسمس ٹری پہنچ گیا
کر سمس کی آمد آمد ہے جس کی تیاریاں دنیا بھر میں دھوم دھام سے شروع کر دی گئی ہیں۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی محل وائٹ ہاوس میں بھی کرسمس کی مناسبت سے کرسمس ٹری پہنچادیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے ٹاوﺅن سے اس ساڑھے18فٹ لمبے کر سمس ٹری کو خصوصی طو ر پر کاٹ کر گھوڑا گاڑی میں رکھ کر وائٹ ہاﺅس پہنچا یا گیا جس کا استقبال امریکی خاتونِ اول میلانیاٹرمپ نے کیا۔اس کر سمس ٹری کووائٹ ہاوس میں کر سمس کی شاندار تقریب کی زینت بنانے کےلیے سجا یا جائے گا۔