پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے مالیاتی شراکت ناگزیر ہے،ملکہ میکسیما
خصوصی امداد کےبارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ملکہ میکسیما نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کےلئے مالیاتی شراکت ناگزیر ہے۔ آج اسلام آباد میں فورم سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ مالیاتی شراکت پاکستان کے عوام کےلئے مزید مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نےکہاکہ ایک جائزے کے مطابق پاکستا ن نے مالیاتی شراکت کو تیرہ فیصد سے اکیس فیصد تک بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت خوش آئند ہے ۔ ہالینڈ کی ملکہ نے حکومت کی نظرثانی شدہ مالیاتی شراکت حکمت عملی کی تعریف کی جس کے تحت دوہزار تیئس تک ساڑھے چھ کروڑ فعال ڈیجیٹل اکاونٹس کا ہدف رکھا گیا ہے، ان میں دو کروڑ خواتین شامل ہوں گی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے کہاکہ حکومت مالیاتی شراکت میں اضافے کےلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کےلئےاہداف بھی مقرر کئے ہیں۔