وزیراعظم عمران خان نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری طلب کر لی
وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کا نوٹیفکیشن معطل کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کےقانونی ماہرین سےرابطے جاری ہیں جب کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی اس معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں ورزاء نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والےوفاقی کابینہ کے زیرو آورکے اجلاس میں صرف وزراء نے شرکت کی جس میں شرکاء نے اس بات کا اتفاق کیا کہ وفاقی کابینہ متفقہ طور پر فوج کے ساتھ ہے۔ارکان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کابینہ کامتفقہ فیصلہ ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار چیف ایگزیکٹوکےپاس ہے اور مدت ملازمت میں توسیع کافیصلہ کشمیر، سیکیورٹی صورتحال دیکھ کر کیا گیا۔