اسلام آباد ہائیکورٹ:پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی درخواست پرسماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کے لیے وزارت داخلہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر پر مشتمل لارجربینچ نے کیس کی سماعت کی .