اے ایس آئی محمد بخش کا کراچی ٹریننگ برانچ میں تبادلہ
کشمور زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اپنی بیٹی کوپیش کرنیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد بخش کا تبادلہ کشمور سے کراچی کردیا گیا ہے۔کشمور ریپ کیس میں ملزمان کو پکڑنے والے پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش اب اہلکاروں کو تربیت دے گا ۔اے ایس آئی محمد بخش کا تبادلہ کراچی ٹریننگ برانچ میں کردیا گیا ہے۔کشمورمیں خاتون اور بچی سیریپ کرنیوالیملزمان کی گرفتاری کیلئے اے ایس آئی محمد بخش نیاپنی بیٹی کی جان خطرے میں ڈال کر ملزمان کوایک مقام پربلاکرگرفتارکیا اور شہہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔کراچی میں دو ہفتے قبل ایایس آئی محمدبخش کیاعزازمیں سینٹرل پولیس آفس میں تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔ اے ایس آئی محمد بخش کا پولیس اہلکاروں کی تربیت کیلیے کراچی تبادلہ کردیا گیا ہے۔یاد رہیکہ اکتوبر کوآخری ہفتیمیں 4 سالہ بچی کواس کی والدہ کیہمراہ نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں ماں بیٹی کو 3 ملزمان نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔کشمور پولیس نے ماں بیٹی کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جن میں ایک ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ محمد بخش کو ستارہ شجاعت اور ان کی بیٹی ریشما کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔