بلاول بھٹو زرداری کورونا کا شکار ہوگئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ،معمولی علامات ہیں ،میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔میں گھر بیٹھ کر کام کرتا رہوں گا ، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے ویڈیو لنک سے خطاب کروں گا۔ تمام لوگ ماسک پہنیں ،میں آپ کا منتظر رہوں گا۔