رملہ:اسرائیلی فوج کی کارروائی ،متعدد فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مہم کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتارکرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فوجیوں نے نابلس شہر کے مختلف علاقوں میں دھاوا بولا اور دو نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرلیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کی شناخت حسن مبروک اور عمرو دریفہ کے نام سے ہوئی ۔صہیونی فوجیوں نے الخلیل کے مغرب میں بیت عوا شہر میں بھی گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور مسالمہ خاندان کے چار شہریوں کوگرفتار کرلیا۔رملہ میں صہیونی فوجیوں نے کوبر قصبے پر دھاوا بولا اور محمد زیبار نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا ، جو رائد زیبار کا بھائی ہے ، جسے صہیونی فوجی ہفتوں سے تلاش کر رہے ہیں۔حالیہ ہفتوں میں صہیونی فوجیوں نے کوبر میں گھروں پر بار بار چھاپے مارے اور زیبار سے وابستہ بہت سے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔قابض صہیونی فوجیوں نے رملہ میں بیتونیا قصبے پر بھی حملہ کیا ۔ اس علاقے میں جھڑپوں یا گرفتاریوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوجیوں نے عناتا قصبے میں جودہ فیملی کے گھر میں بغیر کسی وجہ کے توڑ پھوڑ کی۔