فیصل آباد:ٹرالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،2افرادجاں بحق ،1زخمی

فیصل آباد میں کھرڑانوالہ کے علاقہ 65 گ ب کے قریب گنے سے لدے ٹرالے اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ٹرا لے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2افراد جاںبحق اورایک زخمی ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں،لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 17 سالہ سجاد اور 15 سالہ فضل عباس کے نام سے ہوئی ۔