لاہور کی تعمیر وترقی کے لیے بزدار حکومت ایک قدم اور آگے
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت میں فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں انڈر پاس مستقبل میں ٹریفک کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انڈر پاس کی تعمیر سے گلبرگ اور کینٹ میں ٹریفک بلاتعطل جاری رہے گا۔ 540میٹر طویل فردوس مارکیٹ انڈرپاس 18ماہ میں مکمل ہوا ہے۔ فردوس مارکیٹ انڈر پاس پر 1ارب 18کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی۔ انڈر پاس سے روزانہ ایک لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔