رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں رواں ماہ 11روپے تک کمی ہوئی
سٹاک مارکیٹ میں بہتری آنے اور ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت کے پیش نظر سٹاک کئے گئے ڈالرز بڑی تعداد میں مارکیٹ میں آنے کے باعث ڈالر کی مارکیٹ قیمت رواں ماہ کے دوران 10 روپے سے 11 روپے تک کم ہوئی ہے اور آنیوالے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کی نوید سنا دی گئی، ملک کی اقتصادی افک پر مثبت اطلاعات نے ڈالر کی قیمت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، سٹاک کئے گئے ڈالر بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کی نوید سنا دی گئی ۔ماہرین کے مطابق آئندہ ماہ تک ڈالر 150 روپے سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہونے کی شنید ہے۔