چینی صدر چین آسیان نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے
چینی صدر شی جن پھنگ جمعہ کو 17 ویں چین آسیان نمائش کی افتتاحی تقریب اور چین آسیان کاروباری اور سرمایہ کاری سربراہ اجلاس سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کریں گے۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن انگ نے جمعرات کو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ نمائش اور چین - جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم(آسیان) کے مابین کاروباری اور سرمایہ کاری سربراہ اجلاس جنوبی چین کے گوانگ شی ژوانگ خوداختیار علاقے کے صدرمقام نان ننگ میں منعقد ہوں گے۔