شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دےدی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5دن کیلئے پیرول پر رہائی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف،حمزہ شہبازکی پیرول پررہائی کی منظوری دے دی ، عثمان بزدار نے کابینہ کی سفارشات پربھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز کی 5روز پیرول پررہائی کی منظوری دی گئی، پیرول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی۔