بلاول کا کوویڈ 19 مثبت ٹیسٹ: پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود افراد کو بھی ٹیسٹ کروانے کی ہدایت
پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود لوگ فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلاول بھٹو کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود لوگ اگر پختونخواہ میں موجود ہیں تو ہیلپ لائن 1700 پر کال کریں، جلسے میں شریک افراد ریپڈ رسپانس ٹیم کے ذریعے اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو سب کی صحت کا خیال ہے، تمام ٹیسٹ مفت ہیں۔