پیمرا کے وکیل منور اقبال کورونا میں مبتلا

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ایس ای سی پی ڈیٹا لیک،ارسلان ظفر کو جاری شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی پیمرا کے وکیل منور اقبال دوگل کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی صحافی فخر درانی کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ملتوی عدالت نے دونوں کیسز کو یکجا کر کے سماعت کی صحافی فخر درانی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے دوارن سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ منور اقبال دوگل کی طرف سے التوا کی درخواست آئی ہے کورونا ایس او پی کا خیال رکھتے ہوئے کمرہ عدالت میں سب لوگ دور دور کھڑے ہوں کیس کی مزید سماعت سترہ دسمبر تک ملتوی کر دی گئی