جیتنے کے ثبوت موجود ہیں، صرف اچھے جج کی ضرورت ہے، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس انتخابات جیتنے کے کافی ثبوت موجود ہیں اور اب دلائل سننے کے لئے صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے پنسلوینیا میں عوامی سماعت کے دوران فون پر کہی، امریکی صدر حالیہ انتخابات میں نتائج کے باوجود اپنی ممکنہ شکست کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں، ان کو اب بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ دوبارہ اسی منصب پر فائز ہوں گے۔ گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں انتخابی نتائج کو درست کرنا ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے پاس اپنی بات ثابت کرنے کے لئے تمام شواہد موجود ہیں۔ ہمیں صرف ایک اچھے جج کی ضرورت ہے جو ہمارے تمام دلائل کسی بھی قسم کی سیاسی بددیانتی کے بغیر سنے۔