پنجاب میں ڈینگی سے مزید 4 افراد جاں بحق
لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث مزید 4 افراد انتقال کر گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 147 مریض رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ڈینگی بخار کے باعث مزید 4 افراد انتقال کر گئے، رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے 133 افراد انتقال کر چکے ہیں۔