پی ٹی آئی لانگ مارچ میں 15سے16ہزار لوگ ہیں، رانا ثنااللہ
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں 15سے16ہزار لوگ ہیں، جو ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے 26 ہزار اہلکار تعینات ہیں، ملک کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کیا گیا ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ محاذ آرائی سے عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اگر پی ٹی آئی نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تو وہ زیادہ لوگ نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معاملات کو سیاسی اور جمہوری انداز میں آگے بڑھائیں۔