میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھاہواہے،عمران خان

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مجھے موت کا کوئی خوف نہیں۔ میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھاہواہے۔ میری ٹانگ ٹھیک ہونے میں مزید 3 مہینے لگیں گے۔ پہلے انہیں چور کہا گیا ان کی حکومت گرائی گئی پھر انہیں این آر او واپس لایا گیا۔ مجھے 22 سال سے ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کامیاب نہ ہوئے۔ پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ اپنے آپ کو موت کے خوف سے آزاد کریں۔ جب تک اللہ کی مرضی نہیں ہوگی کوئی کسی کو نہیں مار سکتا۔ فائرنگ سے گرا تو اوپر سے اور گولیاں گزریں۔ کنٹینر پر 12لوگوں کوگولیاں لگیں۔ تین مجرموں نے سازش کرکے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان نے کہا کہ فیصل جاوید اوراحمدچٹھہ کو گولیاں لگیں۔ 12گولیاں چلیں مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گولی لگنے سے فیصل جاوید کا چہرہ زخمی ہوا۔ عمران اسماعیل کے کپڑوں سے چار گولیاں ملیں اور وہ پھر بچ گیا۔