فیفا ورلڈ کپ : پولینڈ کے دو شاندار گول، سعودی ٹیم ناکام

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022کے گروپ سی کے ایک اہم میچ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں عوام کا جم غفیر موجود تھا، دنیائے کھیل کے میگا ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پولینڈ نے دو گول اسکور کیے تاہم سعودی عرب کی ٹیم باوجود کوشش کے کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ پولینڈ کی جانب سے پیوتر زیلِنسکی نے 39 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو روبرٹ لیوینڈوسکی نے 82ویں منٹ میں دوسرا گول کردیا۔ واضح رہے کہ اب گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر پولینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ سعودی عرب 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر موجود ہے۔