عمران خان کا اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان اعتراف شکست ہے، پنجاب میں اتنے لوگ موجود ہیں کہ حکومت بن سکتی، رانا ثنااللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ راولپنڈی کے جلسے کے لیے عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومتوں کے وسائل استعمال کئے، اگر راولپنڈی میں تحریک انصاف 5،10 لاکھ لوگ آتی تو یہ اسلام آباد کی طرف ضرور آتے، جلسے میں لوگ نہیں آئے تو عمران خان نے اسلام آباد نہ جانے کا اعلان کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان دونوں اسمبلیاں نہیں توڑسکیں گے، وہ فتنہ فساد برپا کرتے رہیں گے، عمران خان سسٹم سے باہر ہو گا تو سیاسی استحکام آجائے گا، عمران خان ہر روز ایکسپوز ہو رہے ہیں۔ عمران خان سے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ شرائط رکھ کر مذاکرات کرنے کے نتائج کبھی نہیں آتے ،اس کے ساتھ کیا مذاکرات کریں اور کیا پیشکش کریں؟