تحریک انصاف کا احتجاج پر امریکہ بھی رد عمل سامنے آگیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ جس کو وجہ سے یہ احتجاج پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے۔ جس کی کوریج کرنے کے لئے مختلف انٹرنیشل رپورٹرز بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔اسی بنا پر پی ٹی آئی احتجاج کی بازگشت امریکی حکومت تک پہنچ چکی ہے۔ جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بھی مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ پرامن احتجاج کریں، تشدد سے گریز کریں۔ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پْرامن احتجاج کا حامی ہے۔
پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج، امریکہ سے بھی اہم پیغام آگیا۔
Nov 26, 2024 | 14:21