تین میچز کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔ میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ ڈیبیو کرنیوالے ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں زمبابوے کی بیٹنگ بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کی اننگز کا اچھا نہ رہا اوپنر جویلورڈ گمبی 5 جبکہ تادیوانشے مارومانی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تیسری وکٹ کیلئے 38 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ایروائن 18 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں کوئی بھی بیٹر پاکستانی باؤلرز کا مقابلہ نہ کرسکا، سکندر رضا 17، شان ولیمز 31، برائن بینیٹ 14، بلیسنگ مزاربانی 11، برینڈن ماوتا 3 اور رچرڈ نگروا 2 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ سلمان علی آغا نے 3 اور صائم ایوب، فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 80 رنز سے شکست دی تھی، زمبابوے کو پاکستان کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آج کا میچ جیتنا ہو گا۔
دوسرا ون ڈے: زمبابوے کا پاکستان کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف
Nov 26, 2024 | 15:12