اوگرا: سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری۔ سی این جی کی قیمتوں میں تیس روپے نوے پیسے کم کردی گئی۔ فیصلہ فوری نافذالعمل ہوگا۔
اوگرا حکام کے مطابق ملک بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں تیس روپے نوے پیسے تک کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمتیں جولائی کی سطح پر واپس آگئی ہیں۔ حکام کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریجن ون کے لیے سی این جی کی نئی قیمت اکسٹھ روپے چونسٹھ پیسے فی کلو جبکہ ریجن ٹو کے لیے چون روپے سولہ پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق سی این جی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فوری طور پر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سی این جی کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی کے طریقہ کار کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔