پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع میں مقیم افغان مہاجرین آج عیدالالضحیٰ منارہے ہیں۔
پشاور میں حیات آباد،ناصرباغ،بورڈ اور دیگر افغان کیمپوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جن میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازعید کی ادائیگی کے بعد مہاجرین نے ایک دوسرے سے عید ملی اورسنت ابراہیمی کی یاد تازہ کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔افغان مہاجرین عیدین کے معاملے میں سعودی حکومت کے مطابق مذہبی تہوار مناتے ہیں۔ دوسری جانب مہمند ایجنسی میں مکمل جبکہ باجوڑ اور خیبر ایجنسی کے بعض علاقوں میں بھی عید منائی جارہی ہے اور لوگ جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔