کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر کو دس روز بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا، بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعیدخان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پرکوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے۔ مسلسل دس روز سے اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں جبکہ ایمرجنسی سروسز بحال ہیں۔ ہڑتال کے باعث غریب مریض علاج کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، اور بھاری فیسیں دے کر پرائیوٹ علاج کرانے پر مجبورہیں۔ پی ایم اے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹر محمد سعید خان بازیاب نہیں ہوتے وہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹی نہیں کریں گے۔