محکمہ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے ، گزشتہ بارہ گھنٹوں میں ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور استوار میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں منفی ایک گلگت گوپس اور کوئٹہ میں ایک اسلام آباد میں نو مری اور مظفر آباد میں آٹھ لاہور میں چودہ کراچی میں بیس پشاور میں گیارہ فیصل آباد میں تیرہ ملتان میں اٹھارہ اور حیدر آباد میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا