ہالی ووڈسپراسٹارٹام کروزنے اپنی بیٹی سے تعلق توڑنے والی خبرپربرطانوی میگزین کے خلاف پچاس ملین ڈالرز کا مقدمہ کردیا
لاس اینجلس میں ٹام کروز نے بوئیر پبلشنگ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اشاعتی ادارے کے دو میگزینوں نے ان پر بے بنیاد الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی چھ برس کی بیٹی سوری کو چھوڑ دیا ہے۔ یاد رہےرواں برس جولائی میں ٹام اور گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان طلاق کے بعد میگزین نے ٹائٹل پر یہ خبر شائع کی تھی۔ ٹام کے وکیل اور اشاعتی ادارے کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔