بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ میں متوقع ردوبدل سے قبل وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔

بھارتی کابینہ میں اتوارکے روز وسیع پیمانے پر ردوبدل کیاجارہا ہے، جس سے پہلے ہی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ایس ایم کرشنا نے وزیراعظم منموہن سنگھ کے ہمراہ لاؤس کا دورہ بھی منسوخ کردیاہے۔ اگرچہ ان کے استعفٰی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، تاہم گزشتہ روز میسور بنگلور ایکسپریس وے میں زمین کے تنازع میں مقامی عدالت میں ان کا نام لیاگیاتھا۔ کانگریس کے ذرائع کے مطابق وہ کرناٹک میں پارٹی معاملات دیکھیں گے، اسّی برس کے ایس ایم کرشنا انیس سو ننانوے سے دوہزار چار تک کرناٹک کے وزیراعلٰی بھی رہے ہیں۔